ذکر پنجتن پاک کانفرنس 27/ اپریل کو
دارالعلوم عزیزیہ معراج رسول منصور گنج میں شہید بابا کا عرس مقدس اور ذکر پنجتن پاک کانفرنس کا انعقاد 27/ اہریل بروز اتوار بعد نماز عشاء مولانا محبوب عالم اشرفی پرنسپل دارالعلوم محمدیہ کپتان گنج کی سرپرستی اور مولانا محمد مطلوب قادری پرنسپل مدرسہ اشاعت الاسلام پرتاول کی صدارت زیر قیادت مولانا محمد اعظم قادری پرنسپل مدرسہ اور نقیب اہل سنت حافظ وقاری مسرور عالم رضوی کھڈا کشی نگر کی نقابت میں ہوگا. پروگرام میں مولانا خورشید الاسلام کھیچوچھ مقدسہ، مولانا فیضان رضا برکاتی دیوریا اور مولانا خلیل اللہ چترویدی سیوان خطاب کریں گے جبکہ اقبال فیضی پڈرونہ نعت ومنقبت کے اشعار پیش کریں گے