یونانی میڈیکل کالج، پریاگراج میں یونانی ڈے کے موقع پرکھیل کود مقابلوں کا انعقاد
پریاگراج: اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، پریاگراج میں نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش، حکومتِ ہند اور حکومتِ اتر پردیش کی ہدایات کے تحت یونانی ڈے 2025 کی تقریبات جاری ہیں۔
آج، 8 فروری بروز سنیچر، مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں کیرم، ٹگ آف وار، لیگڈ ریس، ٹیبل ٹینس، بلز آئی ڈارٹ، بیڈمنٹن اور کھو کھو شامل تھے۔ ان مقابلوں میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اسپورٹس کمیٹی کی نگرانی ڈاکٹر خورشید عالم، ڈاکٹر فرزانہ خاتون، ڈاکٹر آفرین صدیقی، ڈاکٹر نہال احمد، ڈاکٹر شیبیہ سلطانہ اور ڈاکٹر ندیم احمد نے کی۔
کالج کے پرنسپل، ڈاکٹر وسیم احمد نے طلبہ کے کھیلوں کے شوق کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ یونانی طب میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف طلبہ کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ ان میں مسابقتی جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ان تقریبات کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔