مدرسہ تحفیظ القرآن میں پانچ طلبہ نے حفظ مُکمل کیا

اعظم گڑھ ۔لال گنج بلاک/ کےموضع بیریڈیہ کے مدرسہ تحفیظ القرآن جامع مسجد مین روڈ بیریڈیہ میں تکمیل حفظ قرآن کریم نورانی مجلس منعقد ہوئ جس صدارت حضرت مولانا مفتی انیس احمد صاحب قاسمی نے کی اور مجلس کاآغاز حافظ عبید اللہ صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوئی اور مولانا محمد شہاب صاحب نے نعتیہ کلام پیش کیااور پانچ بچوں نے محمد عاصم بن شمشاد احمد لونیہ ڈیہ ابو قحافہ ابن عقیل احمد بیریڈیہ محمد عاطف ابن محمد آصف بیریڈیہ محمد سلمان ابن محمد پپو بیریڈیہ محمد کاشف ابن محمد آصف مرحوم بیریڈیہ نے ایکے بعد دیگرے قرآن پاک کی آخری آیات تلاوت کیا اور مقررہ خصوصی حضرت مولانا مفتی سفیان احمد صاحب قاسمی کافضیلت قرآن اورحافظ قرآن کامقام ومرتبہ پر مغز بیان ہوا اور حضرت قاسمی صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئ اس پر مسرت موقع پر مفتی شعیب احمد صاحب مفتی صہیب احمد صاحب مولانا صابر صاحب حافظ محمد یونس صاحب حافظ عبد اللہ صاحب جاجی علیم الدین صاحب حاجی عبدالغفار صاحب جاجی کلام الدین صاحب احتشام احمد رئیس احمد پردھان اور تمام طلبہ اور انکے اساتذہ مولانا محمد دانش صاحب حافظ ابو الوفاء صاحب اور بہت سارے دوست احباب شریک رہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button