دارالعلوم اہلسنت قطبیہ روشن العلوم امرڈوبھا کے ہونہار طالب علم کا شاندار مظاہرہ
مہداول۔ بتاریخ ۔14۔اپریل۔2025 بروز پیر
مقام بیڈمنٹن ھال نزد مدرسہ فیض الاسلام محلہ نءی بازار منہداول میں علاقے کے طلباء کے درمیان ایک شاندار فقہی مقابلہ رکھا گیا جس میں بہت سارے مدارس کے طلباء نے شرکت کی یہ روح پرور اجتماع علاقےکے مشہور و معروف علماء کرام کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت علامہ مولانا مفتی علاؤ الدین و مولانا قاری رحمۃ اللہ صاحبان کی ہوئی ۔
اس شاندار انعامی مقابلے میں جس طالب علم نے اول پوزیشن حاصل کی جس میں انعام کے طور پر طالب علم کی حوصلہ افزائی کےلئے ایک رینجر سایکل دی گئی ۔
وہ طالب علم ایک ابھر تے ہوئے مدرسہ دارالعلوم اہلسنت قطبیہ روشن العلوم امرڈوبھا کا ہے ۔
یہ مدرسہ ابھی چند مہینے میں اس تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کیا ہے اور جو عروج حاصل ہوا اس میں سالہا سال لگ جاتے ہیں بہت ہی کم عرصے میں اس مدرسے نے پھل دینا بھی شروع کردیا جس کی مثال آپ کو متعلم محمد کاوش ابن محمد آفتاب صاحب لڈوا مہوا امرڈوبھا نگر پنچایت بکھرا
جو کہ دارالعلوم اہلسنت قطبیہ روشن العلوم کے جماعت حفظ کے طالب علم کی شکل دیکھنے کو مل رہا ہے
قابل مبارکباد ہیں اس دارالعلوم کے پرنسپل حضرت حافظ و قاری نثار احمد نظامی اور دیگر اساتذہ جنہوں قلیل عرصہ میں ایسے ایسے جوہر پیدا کءے۔