اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج، پریاگ راج میں ڈاکٹررافع اخلاق کے اعزاز میں پرتپاک الوداعیہ

اسٹیٹ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال، پریاگ راج کے شعبہ علاج بالتدبیر کے محترم لیکچررڈاکٹر رافع اخلاق کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے ساتھ ساتھ نئے شامل ہونے والے اساتذہ کرام کے لیے استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تقریب کا آغاز ڈاکٹر ابو بکر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔

ڈاکٹر رافع اخلاق نے الوداعی خطاب میں اپنے ادارے سے جُڑی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا  یہ ادارہ میرے لیے ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ میرے وجود کا ایک حصہ رہا ہے۔ یہاں کے ساتھی اساتذہ، طلبہ اور ماحول ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔ اب میں zvm کالج پونے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہاہوں، مگر یہاں کی محبتیں اور یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

تقریب میں متعدد اساتذہ کرام اور ساتھیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
پروفیسر نجيب حنظلہ عمار نے فرمایا ڈاکٹر رافع کا علمی ذوق، ان کی سادگی اور طلبہ سے شفقت آمیز رویہ واقعی متاثر کن رہا۔ ان کا جانا ادارے کے لیے ایک خلاء ہے۔
پروفیسر محمد آصف حسین
عثمانی     نے کہارافع اخلاق جیسے افراد کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی تدریسی محنت اور طبی وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
ڈاکٹر قمر الحسن لاری نے فرمایاان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا۔ وہ ایک اچھے معلم، محقق اور بہترین طبیب کے علاوہ ایک مخلص دوست ہیں۔
ڈاکٹر بلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاڈاکٹر رافع نہایت خوش مزاج، مددگار اور علم دوست شخصیت ہیں۔ ان کی کمی ہر وقت محسوس کی جائے گی۔ پروفیسر ضیاء بیگ ،پروفیسر کفیل احمد ،پروفیسر فضل الرحمن ڈاکٹر توصیف ڈاکٹر بشریٰ آفتاب نے بھی اپنے جذباتی تاثرات پیش کیے اور ڈاکٹر رافع کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کالج میں شامل ہونے والے نئے اساتذہ کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا جن میں
ڈاکٹر نوشاد علی ،ڈاکٹر نہال
ڈاکٹرمحمد توصیف  ڈاکٹر شوبیا سلطانہ، ڈاکٹر صبا ،ڈاکٹر قطب الدین ،ڈاکٹرعبدالقدوس
ان تمام نئے ساتھیوں کا ادارے میں خیرمقدم کیا گیا اور ان کی شمولیت کو ادارے کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا۔ پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں کہاہم نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اُمید رکھتے ہیں کہ وہ طب یونانی کے فروغ میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے
پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر صباامدادنےبخوبی انجام دی اور پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر ثناءنے تمام معزز مہمانان، اساتذہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ ڈاکٹر رافع اخلاق کا نیا سفر کامیابیوں سے بھرپور ہو اور نئے شامل ہونے والے تمام اساتذہ ادارے کے وقار میں اضافہ کریں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button