عورتوں پر پردہ لازم ہے ۔عالمہ رابعہ بصریہ
(محمدشکیل اختر) کھڈا کشی نگر/23/فروری دن اتوار صبح
10/ تا 4 / بجے مدرسہ اشرفیہ اہل سنت انوار العلوم راجہ بازار کھڈا کشی نگر میں جشن رداے مولویت وتقسیم انعامات زیر سرپرستی ماہر نفسیات حضرت علامہ غلام محمد رشیدی سابق صدرالمدرسین ادارہ ھذا۔زیر صدارت نباض قوم وملت حضرت حافظ مصاحب علی رشیدی۔
زیر حمایت علامہ مقبول احمد صدرالمدرسین مدرسہ ھذا اور زیر اہتمام سہراب عالم ناظم اعلی اورتمام اراکین منعقد ہوا
اس موقع پر 16/ طالبات کو سند مولویت سے نوازہ گیا اس کانفرنس میں
خطاب کرتی ہوئی عالمہ فاضلہ مفتیہ رابعہ بصری بھیراواں نیپال نے کہا کہ عورتوں کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے کیونکہ کوئی معاشرہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا مزید انہوں نےکہا کہ عورتوں پر پردہ لازم ہے
اس کے علاوہ عالمہ کنیز فاطمہ صدرمعلمات مدرسہ رضویہ نورالعلوم نسواں مصرولیا مہراج گنج، عالمہ صالحہ خاتون پرسونی بزرگ، عالمہ قاریہ ام حبیبہ جمالی اور عالمہ عشرت جہاں کھڈا نے بھی خطاب کیں ۔نعت ومنقبت کے اشعار متعلمہ عنبر فاطمہ اور محترمہ ام کلثوم نے پیش کیں نقابت کے فرائض معلمہ عاملہ روشن تارہ کھڈا نے انجام دی تلاوت عالمہ شہیب النساء نے کی
جلسہ کا اختتام مولانا غلام محمد صاحب قبلہ کی رقت آمیز دعا پر ہوا اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اسلام موجود رہیں